Most Important Islamic Studies Mcqs For PPSC FPSC PMS CSS

س 1-حج کی فرضیت کا حکم کب نازل ہوا؟

ج- نو ہجری میں۔

س 2- بتائیے حضور نے پہلا امیر الحج کن صحابی کو بنایا ؟

ج- حضرت ابوبکر صدیق کو۔

س3- حج کی کتنی قسمیں ہیں؟

 ج- حج افراد حج قران حج تمتع۔

س4- حج قران کے لغوی معنی ہیں چیزوں کو باہم ملانا شرعی  اصطلاح میں اس سے کیا مراد ہے؟

ج- حج اور عمرہ دونوں کے لیے اکٹھے احرام باندھنا ۔

س5- حج کی ادائیگی کے دوران صفا اور مروہ کے درمیان جو دوڑ لگائی جاتی ہے اصطلاح میں اسے کیا کہتے ہیں؟

ج- سعی کرنا ۔

س6-افعال حج کون کون سے ہیں

ج- احرام ، طواف ، حجر اسود کو بوسہ دینا،  صفا اور مروہ کے مابین سعی کرنا،  وقوف عرفہ ، قیام مزدلفہ،  منی کا قیام،  قربانی حلق یا قصر راس،  رمی جمرات ، استلام۔

س7- تلبیہ کا مطلب کیا ہے اور نیز اس کے الفاظ کیا ہیں؟

ج- لبیک کہنا لبیک اللہم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد  والنعمۃ لک والملک لا شریک لک۔

س8- استلام سے کیا مراد ہے؟

ج- حجر اسود کو بوسہ دینا

 س9- رمل سے کیا مراد ہے؟

ج-  طواف کے پہلے تین چکروں میں اکڑ کر ذرا تیزی سے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر اور کندھوں کو ہلا کر چلنا رمل کہلاتا ہے

س10- کیا یہ درست ہے کہ حضور نے پہلا  حج 10 ہجری میں کیا؟

ج- جی ہاں آپ نے پہلا حج 10 ہجری کو ادا فرمایا اور یہ حج قران تھا جب کہ نو ہجری کو حج فرض ہوا تھا اور آپ نے اپنی زندگی مبارک میں صرف ایک ہی بار حج کیا جبکہ عمرہ سات ہجری کو ادا کیا

س11-حج کے پانچ دن ہوتے ہیں پہلے کو یوم ترویہ  8 (ذوالحجہ) کہتے ہیں  دوسرے (9 ذوالحجہ)  کو یوم العرفہ کہتے ہیں بتائیے تیسرے دن کو 10 ذوالحجہ کو کیا کہا جاتا ہے؟

 ج- یوم النحر

س12- 12 13 ذوالحجہ کو واپس اپنے ملک ا سکتے ہیں ان دنوں کو کیا کہتے ہیں؟

 ج- یوم النفر یعنی فرار اور نکلنے کے دن

س13- وقوف عرفات کن دنوں میں ہوتا ہے ؟

ج- نو ذوالحجہ میدان عرفات میں ٹھہرنا اور خطبہ سننا

س14-  دوران حج کلمہ تحلیل بھی پڑھایا جاتا ہے بتائیے کلمہ تحلیل کیا ہے؟

ج- لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

س15- اسلامی قانون کے کون سے ماخذ بنیادی ہیں؟

 ج- قران حکیم یہ پہلا بنیادی ماخذ ہے جبکہ دوسرا بنیادی ماخذ حدیث ہے

س16- محکمات سے کیا مراد ہے اور متشابہات کون سی آیات ہیں؟

 ج- محکم وہ آیات ہیں جن میں دیا گیا حکم انسانوں کی روز مرہ زندگی سے تعلق رکھتا ہو اور ان کے الفاظ انتہائی واضح اور مفہوم غیر مبہم ہوتا ہے ان میں تاویل اور ابہام کی گنجائش نہیں ہوتی متشابہ اس آیت کو کہا جاتا ہے جس سے عقائد اور ایمانیات پر بحث کی جاتی ہے جن کا مطلب واضح نہیں ہوتا

س 17- قران پاک میں کتنے انبیاء کا ذکر آیا ہے؟

ج- 26 جن میں 18 انبیاء کا ذکر سورۃ الانعام میں اکٹھے آیا ہے

س18-  قران کریم کی کتنی سورتیں انبیاء کرام کے ناموں پر ہیں ؟

ج- جی سورہ یونس سورہ ہود سورہ یوسف سورہ ابراہیم سورہ محمد سورہ نوح

س19-قران حکیم کے مطابق اللہ تعالی نے کس پیغمبر کی روح سو سال تک قبض کی رکھی؟

 ج- حضرت عزیر علیہ السلام پھر انہیں زندہ کر دیا تاکہ مرنے کے بعد اٹھنے کے تصور میں اطمینان پیدا ہو جائے۔

 س 20- قران حکیم میں صاحب  الحوت اور ذوالنون کس پیغمبر کو کہا گیا ہے؟

 ج- حضرت یونس کو

 س21-عصا ور ید بیضا کے معجزات کا تعلق کس نبی سے ہے؟

 ج-حضرت موسی

س22-من  وسلوی کس نبی کی قوم پر نازل ہوا؟

 ج-  حضرت موسی

س23- قران حکیم میں کس پیغمبر کے قصے کو احسن القصص کہا گیا ہے

 ج- حضرت یوسف کے قصے کو جو سورہ یوسف میں ہے

 س24- آدم ثانی کس پیغمبر کو کہا جاتا ہے

 ج- حضرت نوح کو ان کو نجی اللہ بھی کہتے ہیں جس کا مطلب ہے اللہ کی طرف سے نجات دیے گئے شیخ الانبیاء بھی انہی کا لقب ہے

س25- ان پیغمبروں کے نام بتائیں جن پر چار بڑی اسمانی کتابیں نازل ہوئیں

ج- حضرت موسی تورات، حضرت داؤد زبور، حضرت عیسی انجیل، حضرت محمد قران پاک

 س26- قران حکیم میں حضور کا ذاتی نام محمد اور احمد کتنے مقامات پرآیا ہے

ج- پانچ مقامات پر سورہ ال عمران آیت 144 سورۃ الاحزاب آیت 40 سورۃ محمد آیت 24 سورۃ الفتح آیت 29 سورۃ الصف آیت نو بطور احمد

س27- مشہور انبیاء کرام کے القاب تحریرکریں

 ج- حضرت ادم ابوالبشر صفی اللہ ، حضرت ابراہیم خلیل اللہ، جد الانبیاء ،امام الناس، ابو الانبیاء صدیقا نبیا ، حضرت ادریس علیہ السلام صدیقا نبیا ،  حضرت اسماعیل ابو العرب،  ذبیح اللہ ، حضرت داؤد خلیفۃ اللہ، حضرت شعیب خطیب الانبیاء ، حضرت عیسی روح اللہ، کلمۃ اللہ، حضرت نوح آدم ثانی، نجی اللہ، حضرت موسی کلیم اللہ، حضرت یونس صاحب الحوت  ذوالنون ، حضرت یعقوب اسرائیل ، حضرت محمد رحمت اللعالمین، خاتم النبیین ، امین ،صادق

س28- ایک روایت کے مطابق دنیا میں کل کتنے پیغمبر آئے ؟

ج- ایک لاکھ 24 ہزار کم و بیش

 س29- بیت المقدس کی تعمیر کا کام کس پیغمبر نے مکمل کیا؟

 ج- حضرت سلیمان بیت المقدس فلسطین میں ہے مسلمانوں کا قبلہ اول ہے

س30- قران حکیم کے مطابق ان پیغمبروں کے نام بتائیں جو بن باپ پیدا ہوئے ؟

ج- حضرت عیسی علیہ السلام امت محمد میں واپس آئیں گے اور اپنی عمر کے 40 سال پورے کریں گے بعدازاں آپ کے پہلو میں دفن ہوں گے ایک قبر کی جگہ آپ کے حجرہ مبارک میں باقی رکھی گئی ہے

 س31- اونٹنی کا معجزہ کس پیغمبر سے منسوب ہے؟

 ج- حضرت صالح ، پھر ایک شخص نے اس ناقہ صالح کی ٹانگیں کاٹ دیں تو اس پوری قوم پر اللہ کا عذاب آیا اس شخص کا نام قید ارتن سالف تھا ۔

س32-ان پیغمبرکا نام بتائیے جن کے بھائی نے انہیں فروخت کر دیا؟

 ج- حضرت یوسف

س33- آیت کس کو کہا جاتا ہے ؟

ج- کلام ختم ہونے کی نشانی یا اللہ کے وجود کی دلیل

س34- سورۃ البقرہ قران پاک کی سب سے بڑی سورت ہے اس میں آیات کی تعداد سب سے زیادہ ہے اس میں کل کتنے رکوع ہیں؟

ج-  40 جبکہ سب سے چھوٹی سورت الکوثر ہے

س35-  سردار الآیات کس آیت کو کہتے ہیں؟

 ج- آیت الکرسی

س36-قران حکیم میں وجود آیات کا مطلب ہے ؟

ج- معجزے

س37- قران حکیم میں پہلی وحی میں آیات کی تعداد ہے ؟

ج- پانچ اور سورۃ العلق کی آیات ہیں

س38-  سورۃ البقرہ کی اخری آیت 281 حضور کے وصال سے کتنے روز پہلے نازل ہوئی

ج-  نو روز پہلے یہی اخری آیت ہے نزول کے اعتبار سے عبداللہ بن عباس کے مطابق بعض نے آخری آیت سورۃ مائدہ کی آیت نمبر تین کو کہا ہے

س39- آیت بسم اللہ کی سورت میں دو مرتبہ آئی ہے؟

 ج- سورہ نمل میں ایک دفعہ شروع میں دوسری دفعہ درمیان میں

 س40- قران پاک میں کوفی شمارے کے مطابق ایات کی تعداد کتنی ہے

ج-  6236 جبکہ ویسے مشہور عدد 6666 ہے

س41- قران حکیم میں آیت سجدہ کی تعداد ہے

ج-14

س42- قران حکیم کی سب سے پہلی نازل ہونے والی آیت ہے اقرا بسم ربک الذی خلق بتائیے اخری نازل ہونے والی آیت کون سی ہے

 ج- سورہ بقرہ کی آیت 281

س43- آیت اضطرار قران پاک کی کس آیت کو کہا جاتا ہے؟

ج-  اس آیت کو جس میں مجبور کو حرام چیز کھانے کی اجازت دی گئی ہے

 س44- مکی سورتوں میں اللہ تعالی نے کن امور پر روشنی ڈالی ہے؟

ج-  اعتقادی مسائل و توحید رسالت اخرت جزا سزا جنت اور جہنم کے مسائل

س45-  آیات مدینہ میں کن امور کی طرف توجہ دلائی گئی ہے

ج-  عبادات معاملات حلال و حرام فرائض واجبات ممنوعات غزوات جہاد مال غنیمت خراج جزیہ حدود قصاص وغیرہ

س46-چار بڑی کتابوں کی ترتیب نزول کیا ہے

 ج- زبور،  تورات ، انجیل ،قران مجید

س47-قرآن پاک میں صحف کو کن ناموں سے منسوب کیا گیا ہے؟

 ج- صحف اولی صحف مکرمہ زبر اور زبر الاولین

س48- بتائیے حدیث کسے کہتے ہیں

 ج-  شریعت سے متعلق حضور کی طرف سے منسوب جو کچھ بھی ہے اسی حدیث کہتے ہیں

س49- لغوی اعتبار سے حدیث کا مطلب کیا ہے؟

 ج- بات چیت لیکن اصطلاحی معنوں میں بعد ازاں یہ لفظ حضور اکرم کے اقوال و افعال اور ایسے واقعات جو آپ کے سامنے پیش آئے اور آپ نے ان میں کوئی تبدیلی نہیں فرمائی گویا ایک طرح سے   حضور کے دور تاریخ کا نام حدیث ہے

 س50- حدیث کی کتنی قسمیں ہیں؟

ج- تین قسمیں ہیں قولی یعنی جو حضور نے فرمایا ،فعلی یعنی جو آپ نے کیا ہو تقریر یعنی جو بات آپ کے سامنے کی گئی اور آپ نے اسے روکا نہ ہو

 س51- حضرت عبداللہ بن عمر بن العاص نے  احادیث کا جو مجموعہ مرتب کیا اسے کیا نام دیا گیا

ج- صحیفہ صادقہ

 س52- حدیث کی سب سے چھ اہم و مشہور کتابوں کو صحاح ستہ کہا جاتا ہے ان کے نام بتائیں؟

 ج- صحیح بخاری ،صحیح مسلم ،جامع ترمذی، سن نبی داؤد ،سنن نسائی ،سنن ابن ماجہ

س53- ام المومنین حضرت عائشہ نے کتنی احادیث روایت کی جو عورتوں میں سب سے زیادہ روایات کی راوی تھی

ج-  2210

س 54- صحابی رسول حضرت ابوہریرہ نے بھی احادیث روایت کی جو مردوں میں سب سے زیادہ بتائیے کتنی

ج-  5374

س55- حضرت عبداللہ بن عباس بھی احادیث کے راوی ہیں بتائیے کتنی احادیث کی

ج-  2660

س56-  40 احادیث کے مجموعے کو کیا کہتے ہیں

ج- اربعین،  500 سے زائد اور ایک ہزار سے کم احادیث کے راوی کو متوسطین کہتے ہیں

س57- بتائیے 500 سے کم راویوں کو کیا کہا جاتا ہے

 ج- مقلد ، جبکہ ایک ہزار سے زائد احادیث کے راوی کو مکثرین کہتے  ہیں

س 58- امام بخاری کا نام محمد تھا کنیت بتائیے

ج-  ابوعبداللہ یہ بخارا کے رہنے والے تھے

 س59-صحیح بخاری کا پورا نام بتائیں

ج- الجامع المسند الصحیح المختصر من امور رسول اللہ و سننہ و ایامہ

س60-صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے مجموعے کو کیا نام دیا گیا ہے

ج- صحیحین جبکہ امام بخاری اور امام مسلم کو شیخین کہتے ہیں

س61- فتح الباری صحیح بخاری کی شرح ہے مصنف کا نام بتائیں

ج- ابو الفضل احمد بن علی بن حجر العسقلانی

 س62-عمدۃ القاری صحیح بخاری کی شرح ہے مصنف کا نام بتائیں

 ج-علامہ بدر الدین عینی

س63-  امام مسلم 206 ہجری سے 261 ہجری ایک مشہور محدث ہیں بتائیے ان کا پورا نام کیا ہے

 ج- مسلم بن حجاج بن مسلم قشیری

س64-سنن ابی داؤد کے مصنف کا نام بتائیں

ج- سلیمان اور کنیت ابو داؤد 206 ہجری سے 275 ہجری

س65- امام ترمذی کا نام محمد تھا کنیت اپ بتائیں

ج-  ابو عیسی 209 ہجری سے 279 ہجری

 س66-سنن نسائی ابو عبدالرحمن بن شعیب کی تعلیم ہے بتائیے ابو عبدالرحمن بن شعیب کا دور حیات کیا ہے

ج-  214 ہجری سے 303 ہجری خراسان

 س67-سنن ابن ماجہ کس کی تالیف ہے نیز دور حیات بتائیں

ج- حافظ ابو عبداللہ محمد بن یزید 209 ہجری سے 273 ہجری

س68- امام ابن ماجہ کا نام محمد تھا کنیت بتائیے

ج-ابو عبداللہ

س69-حدیث کی مشہور کتاب مشکاۃ المصابیح کے مولف کا نام مع  سن وفات بتائیں

ج- محمد عبداللہ تبریزی 740 ہجری

س70-مشکاۃ المصابیح  کا مطلب کیا ہے

 ج- چراغوں کا طلاق یہ کئی احادیث کی کتابوں کا مجموعہ ہے

س71-امام مالک نے جس کتاب میں احادیث جمع کی ہیں اس کتاب کا نام کیا ہے

ج-  موطاامام مالک موطا کا معنی ہے روندا ہوا

س72-  فقہ جعفریہ کی مستند کتابوں کو کیا نام دیا گیا ہے

ج-  اصول اربع

س73-  اصول اربعہ میں شامل کتابوں کی تعداد اور ان کے مصنفین کے نام بتائیے

ج- الکافی ابو جعفر محمد بن یعقوب کلینی ،من لا یضر الفقیہ ابو جعفر محمد علی بن بابویہ قمی،  الاستبصار ابو جعفر محمد بن حسن طوسی ، تہذیب الاحکام ابو جعفر محمد بن حسن طوسی

س74-حدیث قدسی سے کیا مراد ہے

ج- وہ حدیث جسے رسول اللہ صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کی جانب منسوب کر کے بیان فرمایا ہوں الفاظ رسول کے ہوتے ہیں

 س75-مرفوع حدیث سے مراد روایت کا وہ سلسلہ ہے جو رسول اللہ تک پہنچتا ہوں یعنی اپ کے قول و فعل یا تقریر کا ذکر ہو موقوف حدیث کے بارے میں بتائیے

ج-  وہ حدیث جس کا سلسلہ روایت صحابی پر ختم ہوتا ہو

س76- کس قسم کی حدیث کو محفوظ کہا جاتا ہے

 ج- وہ حدیث جس کا راوی سکا ہو لیکن اس کی مخالفت اس سے کم درجے کا ثقہ روی کرتا ہوں سکہ کا مطلب ہے صادق اور مضبوط حافظے والا

 س77-متفق علیہ سے کیا مراد ہے

ج-وہ حدیث جس سے امام بخاری اور امام مسلم متفق ہوں یعنی جو حدیث ان دو کتابوں میں ا جائے

س78-  مقطوع حدیث کا مطلب کیا ہے

ج- وہ حدیث جس کی روایت کا سلسلہ تابعی پر ختم ہوتا ہو

س79-متصل حدیث سے مراد

ج-وہ حدیث ہے جس حدیث کے سلسلہ سند میںمتصل حدیث سے مراد وہ حدیث ہے جس حدیث کے سلسلہ سند میں کوئی راوی ساکت نہ ہو

 س80-بتائیے مرسل حدیث کا مطلب کیا ہے

ج- جس حدیث میں تابعی صحابی کا نام نہ لیں اور حضور سے روایت کریں

 س81- متواتر حدیث سے کیا مراد ہے

ج- وہ حدیث جس کے راوی ہر دور میں اتنی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہوں ان سب کا جھوٹ پر متفق ہونا ممکن ہو اسی دو قسمیں ہیں متوات لفظی متواتر معنی

س82- اس حدیث کو جسے ائمہ حدیث نے ہر اعتبار سے قابل حجت تسلیم کیا ہو اصطلاح میں کیا کہلاتی ہے

ج- مقبول

 س83-کس حدیث کو مردود کہتے ہیں

ج- وہ حدیث جسے ائمہ حدیث نے قابل حجت قرار نہ دیا ہو اور رد کر دیا ہے

س84- عزیز حدیث کسے کہتے ہیں

 ج-وہ حدیث جس کے راوی ہر دور میں دو سے کم نہ ہوں

س85- تفسیر عربی زبان کا لفظ ہے بتائیے اس کا کیا مطلب ہے

ج- اشیاء کی ظاہری اور باطنی معنی کو کھول کر واضح کر کے بتانا

 س86- بتائیے اصطلاحی اعتبار سے تفسیر کا مطلب کیا ہے

ج- قران حکیم کے الفاظ کو ان کے معنی اور ایک کام کو وضاحت کے ساتھ بیان کرنا نیز نزول ناسخ و منسوخ محکمات ہم متشابہات کو بھی کھول کر بیان کرنا

س87- کیا اپ یہ بتلا سکتے ہیں کہ تفسیر کی دو بڑی اقسام کون کون سی ہیں

ج- تفسیر بالما ثور،  تفسیر باالرائے

س88-تفسیر بالماثور سے کیا مراد ہے

ج- قران حکیم بھی تفسیر کو قرانی آیات احادیث نبوی اور اقوال صحابہ وہ تابعین کی روشنی میں منسلک کرنا اور اس میں کسی قسم کی رائے کا اظہار نہ کرنا شامل نہ شامل کرنا

س89-بتائیے با الرائےتفسیر سے کیا مراد ہے

ج-قران حکیم کی ایسی تفسیر جس میں مفسر نے اپنی رائے کو شامل کیا ہو یعنی عقل کی کسوٹی پر تفسیر کی گئی ہو یاد رہے اس تفسیر کی ایک صورت جائز ہے کہ قران و حدیث کے خلاف نہ اور دوسری صورت ناجائز ہے وہ یہ ہے کہ جب یہ قران و حدیث سے متصادم ہوں

س90-چند مشہور تفسیر کے نام بمفسرین ہیں

ج- الکشف البیان تفسیر القران الصابونی ، جامع البیان فی تفسیر القران العظیم ابن جریر طبری،  تفسیر القران العظیم المعروف تفسیر ابن کثیر از حافظ ابن کثیر ، مع الم التنزیل از ابو محمد حسین بن مسعود الفرا بغوی،  الکشاف الزمخشری ، بیضاوی علامہ بیضاوی ،تفسیر القران از سید احمد خان،  مطالب الفرقان از غلام احمد پرویز اس کی تفسیر با لرائے ہے اور گمراہ کرنے والی ہے یاد رہے یہ شخص حدیث کا منکر ہے،  مفاتح الغیب از علامہ فخر الدین رازی ، احکام القران از امام شافعی،  تفہیم القران از مولانا سید امودودی،  تدبر القران از مولانا امین احسن اصلاحی ، ترجمان القران از مولانا ابوالکلام آزادِ تفسیر ماجدی از مولانا عبدالماجد،  بیان القران از مولانا اشرف علی تھانوی ، تفسیر حقانی از مولانا عبدالحق دہلوی ، ضیاء القران از پیر کرم شاہ،  تفسیر ثنائی از مولانا ثنا اللہ امرتسری اس کا پورا نام تفسیر القران بکلام الرحمن از مولانا ثنا اللہ امرتسری

س91-قران حکیم کا پہلا لاطینی زبان میں ترجمہ کب شائع ہوا

ج- 1143 میں

 س92-بر صغیر میں فارسی اردو کے پہلے مترجمین قرآن  کے نام

 ج- فارسی شاولی اللہ اور اردو شاہ رفیع الدین دہلوی

 س 93-قران حکیم کے نزول کا مکی دور کتنا ہے

ج- 12 سال آٹھ ماہ اور پانچ دن جبکہ مدنی دور نو سال نو ماہ اور نو دن ہے

 س94-قران پاک کی ابتدائی نازل ہونے والی آیات کی تعداد کتنی ہے

 ج-پانچ سورۃ العلق،  جب کہ پہلی نازل ہونے والی مکمل سورۃ فاتحہ ہے

 س95-بتائیے قران پاک کی کون سی سورت مکمل طور پر نازل ہوئی

 ج-سورۃ الانعام جس کے 20 رکوع ہیں یہ سب سے لمبی وحی ہے

س 96- سب سے چھوٹا حصہ نزول قران کا کون سا ہے

 ج- سورۃ النساء آیت 95 کا ایک حصہ غیرالضرر یعنی ضرررسیدہ نہیں یہ سب سے چھوٹی ہوئی ہے جس میں کہا کہ تکلیف برداشت کرنے والا مجاہد گھر بیٹھنے والے کے برابر نہیں

 س97-انقطاع وحی کے بعد نازل ہونے والی سورت کا نام کیا ہے

ج- سورۃ المدثر کی پانچ آیات فطرت وحی کا دورانیہ چھ ماہ اڑھائی یا تین سال ہے

 س98- جنگ جمل کیوں لڑی گئی

ج-حضرت عثمان کے قصاص میں اس جنگ کے فریقین حضرت عائشہ اور حضرت علی ہیں اس میں تقریبا 10 ہزار نفوس شہید ہوئے دونوں طرف سے جب کہ جنگ سفید میں 60 ہزار نفوس شہید ہوئے جس میں حضرت علی اور حضرت امیر معاویہ فریق تھے یہ جنگ بھی حضرت عثمان کی قصاص میں لڑی گئی  تاہم جنگ جمل اور جنگ صفین میں حضرت علی کا موقف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق درست تھا حضرت امیر معاویہ حضرت عائشہ کا اسلامی ریاست میں اس طرح خروج بغاوت شمار ہوگا

 س99-مسیلمہ کذاب کس کے ہاتھوں مارا گیا

 ج-حضرت حمزہ کے قاتل وحشی نے مسیلمہ کذاب  کو اسی نیزے سے مارا  جس سے حمزہ کو شہید کیا تھا۔

س100-قران حکیم کی مختصر ترین سورت کونسی ہے

ج- سورۃ الکوثر ، الکوثر جنت میں ایک چشمہ ہے جو آپ کو عطا کیا گیا ہے


Discover more from

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top